Home / آرٹیکلز / مردانہ کمزوری کی 10وجوہات جو آپ کو معلوم نہیں

مردانہ کمزوری کی 10وجوہات جو آپ کو معلوم نہیں

قدرت نے نسل انسان کی بقاءکے لئے جنسی عمل کا ذریعہ پیدا کیا ہے۔ جس کی انجام دہی کے لئے مرد وہ مخصوص تناﺅکی صلاحیت رکھتا ہو۔ اسکے بغیر جنسی عمل کی انجام دہی ممکن نہیں ہے۔ اسے عرف عام میں نامردی کہا جاتا ہے۔ اس کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان میں کئی ایسی ہیں جنہیں آپ احتیاط سے اپنی زندگی سے دور رکھ سکتے ہیں۔

سگریٹ نوشی
ہر قسم کے نشے سےدل کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ اس میں سگریٹ بھی شامل ہے ۔ جب دل اعضاء کو خون مناسب مقدار میں فراہم نہیں کر پاتا تو نامردی ہونا یقینی بات ہے۔ ذیا بیطس کی بیماری کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی مقدار نارمل نہیں رہتی۔ اعصاب بھی متاثر ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے تقریباً پچاس فیصد مریض نامردی کا سامنا کرتے ہائی بلڈ پریشر، اعصابی بیماریاں، ریڑھ کی ہڈی یا دماغی چوٹ ۔ الزائمر اور فالج سے بھی نامردی پیدا ہو سکتی ہے۔ ہیں۔ موٹے لوگ دیگر مسائل کے علاوہ کولیسٹرول کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ نتیجتاً نامردی پیدا ہوتی ہے۔

دیگر بیماریاں
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اعضاء کو خون کی سپلائی ماند پڑجاتی ہے۔ذہنی دباﺅ نامردی کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔اس سے بچنے کے لئےورزش کریں۔ نیند پوری کریں اور لڑائی جھگڑے اور غصے سے بچیں۔ڈپریشن ذہنی دباﺅ کی شدید ترین حالت ہے۔ اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے۔ ڈپریشن کی ادویات بھی نامردی پیدا کرتی ہیں ۔فحش فلموں میں دکھائے جانے والے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر۔ نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ جو انہیں نا مرد بنا دیتا ہے۔ ڈاکٹر مائیکل اروگ کا کہنا ہے کہ گنجے پن کی دواسٹرائڈ جنسی جوش میں کمی اور نا مردی پیدا کر سکتی ہے۔ بعض ادویات کے سائیڈ افیکٹ میں نامردی بھی شامل ہے۔ان میں بلڈ پریشر کی ادویات اینٹی ہسٹامین، ذہنی دباﺅاور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں ۔

About admin

Check Also

منافق لوگوں کی پہچان؟ ایک چیز ایسی ہے جو کسی بھی منافق کی پہچان کروا دیتی ہے ؟

منافق لوگوں کی ایک قسم وہ بھی ہے جو خودکو حساس ظاہر کر کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *