Home / آرٹیکلز / سونف کھانے کے ایسے فائدے کہ زندگی بدل جائے

سونف کھانے کے ایسے فائدے کہ زندگی بدل جائے

سونف ایک نہایت ہی مفید غذا ہےاس کا شمار بیجوں میں کیا جاتا ہے ۔ سونف کو فارسی میں بادیان،عربی میں راز یانج اور اگریزی میں میٹھا جیرا ( فینل سیڈ) بھی کہا جاتا ہے ۔اس کا رنگ سبزی زرد مائل اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔سونف ایک خوشبو دار بیج ہے جو کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اور ساتھ ساتھ اس کو پان میں ملا کر بھی کھایا جاتا ہے جو کہ منہ کی بدبو ختم کرکے پان کا ذائقہ بھی دوبالا کرتا ہے۔ ۔سونف کئی امراض کےلئے انتہائی کارآمد ہیں اس کے اندر بےشمارر فوائد موجود ہیں یہ پیٹ کے امراض کو دور کرنے کے لئے انتہائی مفید بخش ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم کہلاتا ہےسونف کے لاتعداد طبی فوائد ہیں جن میں چند آپ کو بتاتے ہیں ،سونف کےکمالات درج ذیل ہیں ۔ سونف گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے کے لئے بہت موثر غذا سمجھی جاتی ہے ۔سونف میں زنانہ ہارمون ،ایسٹرجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے ،اس لحاظ سے یہ خواتین کے لئے انتہائی فائدے مند ہوتی ہے۔سونف نظام ہاضمہ کو بہترکرتا ہے ۔پیٹ کے درد اور قولنج میں بے حد فائدہ دیتا ہے ۔بینائی کو قائم رکھنے کے لیے اس کے ساتھ جوشاندہ یا بادیان سبزکے پانی میں سرمہ کی طرح پیس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں

۔سونف کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے۔سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو خارج کرتی ہے ۔سونف کمزوری دماغ کے لئے بہترین دوا ہے ۔تلی اور مثانے کے امراض کو درست کرتی ہے ۔سونف بلغم کو دور کرتی ہے ۔سونف کی جڑ دائمی قبض کے لئے مفید ہے ۔بچوں کو عرق سونف پلانے سے ان کی بد ہضمی کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔درد شکم کو فوری دور کرنے کے لئے سونف کے تیل کی چند بوند یں لینا مفید ہے ۔سونف کا سفوف ایک ماشہ کھانا معدے کی جلن کو دور کرتا ہے ۔منہ میں تھوڑی سی سونف ڈال کر چباتے رہنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے ۔سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنا بخار میں ہونے والی متلی کو روک دیتا ہے اور معدے کی سوزش کو دور کرتا ہے ۔بادی کو دور کرتی ہے۔ بینائی اور دماغ کی طاقت کیلئے سونف اور مصری چھ ماشہ کو باریک پیس لیں۔ پھر اس میں سات عدد چھلے ہوئے بادام کوٹ کر شامل کر لیں اور رات سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ چبا کر کھائیں۔ اس کے بعد کوئی چیز نہ کھائیں۔ چالیس روز تک استعمال کرنے سے عینک بھی اتر سکتی ہے۔ ہرقسم کے سردرد کیلئے سونف دس تولہ، مصری دس تولہ، باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔

تین تولہ سفوف رات کو سوتے وقت ہمراہ دودھ یا پانی لیں۔ یہ نسخہ مقوی دماغ بھی ہے۔ نزلہ، زکام کیلئے سونف ایک تولہ، شکر سرخ دو تولہ آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب آدھ پائو رہ جائے تو چھان کر گرم گرم پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ سونف ایک تولہ کو آدھ سیر پانی میں جوش دے کر آدھ پائو رہنے کی صورت میں ایک ماشہ دن میں دوبار پینے سے سینے کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ درد معدہ کو دور کرنے کیلئے سونف پانچ تولہ، نمک ایک تولہ دونوں کو باریک پیس لیں بوقت ضرورت ایک ماشہ سفوف ہمراہ عرق سونف لینا بے حد مفید ہے۔ ورم گردہ اور ورم جگر میں سونف تین ماشہ، گل قنددو تولہ جوش دے کر چھان کر پینا بے حد مفید ہے۔ سونف کو باریک پیس کر بچوں کے پیٹ پر ملنا اپھارہ اور درد کو دور کرتا ہے۔ سونف کی جڑ کا کاڑھا دائمی قبض کیلئے مفید ہے۔ بچوںکو عرق سونف پلانے سے ان کی بدہضمی کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

رونا بڑی نعمت ہے

جاپان کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *