Home / آرٹیکلز / الٰہ دین کا چراغ اور میک اپ شدہ عورت دونوں کو رگڑو، تو اندر سے جن ہی نکلتا ہے

الٰہ دین کا چراغ اور میک اپ شدہ عورت دونوں کو رگڑو، تو اندر سے جن ہی نکلتا ہے

پتھر کی اہمیت کا اندازہ اس دن پتہ لگتا ہے جب سنسان سڑک پر آپ کو کتا گھیر لیتا ہے ۔ ہر پاکستانی کسی کو مشورہ دینے کے بعد یہ ضرور کہتاہے “باقی آپ کی مرضی” تاکہ مشورہ غلط بھی ہوتو االزام نہ آئے۔ جو لوگ آپ کودعاؤں کی جگہ چغلیوں میں یادرکھتے ہیں وہ اکثر سگے رشتہ دار کہلاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ شر م تب آتی ہے جب ڈاکٹر کہتا ہے یہ ٹیکابازو پر نہیں لگا۔ آج کل لوگوں کا پیٹ بد ہضمی سے کم اور دوسروں کی خوشیاں دیکھ کر زیادہ خراب ہوتا ہے۔ بھروسہ اس قدر گر گیا کہ چھوٹے بچے بھی اب کسی سے پاپڑ والا پیکٹ نہیں کھلواتے۔ کنواروں کی نظر میں ہرمسئلے کا حل شادی ہے ،

جبکہ شادی شدہ کی نظر میں ہرمسئلے کی وجہ شادی ہے۔ شادی بجلی کی تا ر کی طرح ہوتے ہیں۔ سہی جوڑ جائے تو زندگی روشن اور غلط جوڑ جائے تو ساری زندگی جھٹکے۔ چائے میں ڈوبتے ہوئے بسکٹ اور پیار میں گرتے ہوئے دوست کو بچانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ روتے بچے کو چپ کروانے کا آسان طریقہ اس سے بھی زیادہ اونچی آواز میں رونا شروع کردیں ، قسم سے بچہ چپ کر کے حیران ہو کر آپ کا منہ دیکھنے لگے گا۔ اپنی تصویر پر اتنے فلٹر مت لگاؤ

کہ جب کوئی رئیل لائف میں ملے تو اپنے لائک او ر کمنٹس واپس مانگنے پر مجبو ر ہوجائے۔ برائے مہربانی خود کو اتنا ہی نیک ظاہر کریں جتنا آپکی شکل دیکھ کر یقین بھی کیا جاسکے ۔ الٰہ دین کا چراغ اور میک اپ شدہ عورت دونوں کو رگڑو تو اندر سے جن ہی نکلتا ہے۔ پانچ تہوں کا میک اپ لگا کر گھومنا بھی نقاب ہی ہے ، کسی کو کیاپتہ شکل کیسی ہے۔ شکر ہے لڑکے نقاب نہیں کرتے ورنہ لڑکیوں نے تو سو چ سو چ کر مرجانا تھاکہ ہائے کمینہ کیسا ہوگا؟ سوال: آنسو دینے والا دل کے قریب ہوتا ہے یا آنسو پونچھنے والا؟ جواب: آنسو دینے والا دل کے قریب رہ چکا ہوتا ہے اور پونچھنے والاقریب آنے کے چکر میں ہوتا ہے۔

جب بندہ اٹھارہ سال کی عمر میں خود کو بہت خوبصورت سمجھنے لگتا ہے۔ تب نادرہ والے اس کو آئینہ دکھا دیتے ہیں۔ جن کی شکل ملتی ہے وہ بہن بھائی ہوتے ہیں۔ جن کی عقل ملتی ہے وہ دوست ہوتے ہیں اور جن کی نہ شکل ملتی ہے نہ عقل ملتی ہے وہ میاں بیوی ہوتے ہیں۔ رات دو بجے جب ساری قوم سو رہی ہوتی ہے تو ہر خاندان میں کچھ گمنام سپاہی پب جی پر دشم ن کی گولیوں کا سامنا کررہے ہوتے ہیں۔ خراٹے واحد ایسی موسیقی ہے جسے بجانے والا خود نہیں سن سکتا۔ باباجی کہتے ہیں بیوی سے کبھی جھ وٹ نہیں بولنا چاہیے ، کیونکہ وہ پوچھتی تب ہے جب اسے پتہ ہوتا ہے۔ آج کل کی لڑکیوں نے اتنے بڑے موبائل رکھے ہوئے ہیں کہ اگرتین سے ضرب دیں تو ان کا خو د کا قد نکل آتا ہے۔ زندگی بھی ایک کھیل ہی ہے بچپن میں: چڑیااڑی، کوااڑا، جوانی میں : نینداڑی ، چین اڑا ، بڑھاپے میں: دانت اڑے ، بال اڑے۔

About admin

Check Also

رونا بڑی نعمت ہے

جاپان کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *