Breaking News
Home / آرٹیکلز / پی سی بی نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق وسیم اکرم، ایلکن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ، ٹینو موائیو اور عروج ممتاز پینل میں شامل ہیں۔ وسیم اکرم صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے جب کہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی کمپنی کے اشتراک سے سیریز  کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا،  ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا، آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

About admin

Check Also

مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ،میں نے یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے

اگر آپ تنگ دستی اور رزق میں کمی کا شکار ہیں تو ہم آپ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.