Breaking News
Home / آرٹیکلز / احساس انڈرگریجویٹ پروگرام کی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

احساس انڈرگریجویٹ پروگرام کی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

https://www.facebook.com/v2.3/plugins/quote.php?app_id=770767426360150&channel=https%3A%2F%2Fstaticxx.facebook.com%2Fx%2Fconnect%2Fxd_arbiter%2F%3Fversion%3D46%23cb%3Df9d849ff66ad0c%26domain%3Dwww.express.pk%26origin%3Dhttps%253A%252F%252Fwww.express.pk%252Ff7115c7ee247b8%26relation%3Dparent.parent&container_width=1349&href=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2099292%2F1%2F&locale=en_US&sdk=joey

احساس انتظامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سال 2020-21 کے لئے 30 نومبر 2020 تک درخواستیں جمع کروانے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ، اسکالرشپ کی درخواستیں آن لائن جمع کروانے کی آخری تاریخ   30 اکتوبر ، 2020تھی۔

ملک کی متعدد سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلے  میں کویڈ19کے باعث تاخیر کے پیش نظراحساس اسکالرشپ درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ انڈرگریجویٹ طلباء کو اس اسکالرشپ کےلئے موقع  فراہم کیا جا سکے۔ 5 ستمبر 2020 کو آن لائن ایپلیکیشن پورٹل دوبارہ کھولنے کے بعد سے اب تک سسٹم میں 30،000 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

جاری کردہ بیان میں احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ موجودہ حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد ہے کم آمدنی سےوالے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اپنی تعلیم کے دوران وظائف مہیا کرنا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ تسلیم شدہ پبلک سیکٹر کی 125 یونیورسٹیاں اس اقدام کا حصہ ہیں۔

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کم آمدنی  والے خاندانوں (45،000 روپے  ماہانہ سے کم)سے تعلق رکھنے والے طلباء  کی  انڈرگریجویٹ تعلیم میں معاون ثابت ہوں۔ اہل طلبہ آن لائن اس  پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں ۔

About admin

Check Also

مجھے 10لاکھ روپوں کی ضرورت تھی ،میں نے یہ چھوٹا سا ایک وظیفہ کیا اور 3دن میں پیسے مل گئے

اگر آپ تنگ دستی اور رزق میں کمی کا شکار ہیں تو ہم آپ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.