Breaking News
Home / آرٹیکلز / جس گھر میں پڑھی جائے شیطان اور جنات وہاں سے نکل جاتے ہیں

جس گھر میں پڑھی جائے شیطان اور جنات وہاں سے نکل جاتے ہیں

اسی دنیا میں شیطان اور جنات بھی پائے جاتے ہیں اور اگر کوئی اس مخلوق سے دور رہنا چاہے تو اس کیلئے حضورپاک ﷺ نے ایک ایسے نسخے کی تصدیق کردی جس پر تمام مسلمانوں کو عمل کرناچاہیے۔شیطان سے بچنے کیلئے:سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ سورہ قبرہ میں ایک آیت سیدہ آیت القرآن ہے وہ جس گھر میں پڑھی جائے، شیطان اس سے نکل جاتا ہے۔ (مستدرک حاکم، ج1، ص560)ایک صحابیؓ کے گھر چوری:سیدنا ابی بن کعبؓ فرماتے ہیں کہ میرے پاس کھجوروں کی ایک بوری تھی۔

میں نے محسوس کیا کہ اس میں سے روز بروز کھجوریں کم ہوتی جارہی ہیں۔ ایک رات نگرانی کرکے ایک جانور کے مثل جوان لڑکے کو مین نے پکڑلیا۔ میں نے پوچھا تو انسان ہے یا جن؟ اس نے کہا : میں جن ہوں۔ اس کا ہاتھ کتے جیسا تھا اور ویسے ہی بال تھے۔ میں نے پوچھا: کیا جنات کی پیدائش ایسی ہے؟ اس نے کہا کہ میں سب سے زیادہ قوت والا جن ہوں۔ میں نے پوچھا کہ تجھے میری چیز چرانے کی جرا¿ت کیسے ہوئی۔ اس نے کہا کہ تو صدقہ کرتا ہے تو پھر بھلا ہم کیوں محروم رہیں۔

میں نے پوچھا: تیرے شر سے بچانے والی چیز کون سی ہے؟اس نے کہا: ”آیت الکرسی“صبح کو میں نے بارگاہ رسالت ﷺ میں احضر ہوکر رات کا واقعہ بیان کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس خبیث نے یہ بات تو بالکل سچ کہی

About admin

Check Also

قرآن مجید کی اس سورہ مبارکہ سے موٹاپے کو ختم کرنے کا وظیفہ جس نے بھی یہ عمل کیا فائدہ اُٹھایا

اسوہ حسنہﷺ کامل نمونہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہونے سے بیک وقت دینی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.