Breaking News
Home / آرٹیکلز / بيوى حاملہ ہو تو ولادت كے اخراجات

بيوى حاملہ ہو تو ولادت كے اخراجات

جب خاوند اور بيوى كے درميان خلع ہو جائے اور بيوى حاملہ ہو تو ولادت كے اخراجات كون برداشت كريگا، آيا ي اخراجات خاوند كے ذمہ ہونگے يا نہيں ؟

الحمد للہ:اگر بيوى خلع حاصل كر لے يا پھر خاوند اسے طلاق بائن دے دے اور بيوى حاملہ ہو تو خاوند حاملہ بيوى كا نفقہ برداشت كريگا، اس ميں سب علماء كا اجماع ہے، اور ولادت كے اخراجات بھى اسى ميں شامل ہونگے.

ابن قدامہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:” جب مرد اپنى بيوى كو طلاق بائن دے يا تو يہ تين طلاقيں ہونگى يا پھر خلع يا پھر فسخ نكاح كے ساتھ بائن ہوئى ہوگى، عورت حاملہ ہو تو اہل علم كے اجماع كے مطابق اسے نفقہ اور رہائش حاصل ہو گى؛

كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:{ تم انہيں وہيں رہائش جو جہاں تم خود رہائش ركھتے ہو اپنى استطاعت كے مطابق، اور تم انہيں تنگ كرنے كے ليے تكليف مت دو، اور اگر وہ حاملہ ہوں تو تم ان پر وضع حمل تك خرچ كرو }.

فاطمہ بنت قيس رضى اللہ تعالى عنہا كى حديث ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:” تمہيں نفقہ نہيں ملےگا، ليكن اگر تم حاملہ ہو تو پھر نفقہ كى مستحق ہو “اور اس ليے بھى كہ وہ حمل اس آدمى كى اولاد ہے،اس ليے اس پر خرچ كرنا لازم ہوگا، اور اس بچے پر خرچ اسى صورت ميں ہو سكتا ہے جب بچے كى ماں پر خرچ كيا جائے، اس ليے جس طرح رضاعت و دودھ پلانے كى اجرت واجب ہے يہ نفقہ بھى واجب ہوا ” انتہىديكھيں: المغنى ( 8 / 185 ).

جب بيوى حاملہ تھى تو اسے نفقہ ملےگا، الا يہ كہ اس كا خاوند نفقہ سے برات كا اظہار كرے، مثلا وہ خلع ہى اس شرط پر كرے كہ وہ اثنائے حمل اپنا خرچ خود برداشتكريگى، يا پھر حمل كا وضع حمل تك خرچ خود كريگى، يا دودھ چھڑانے تك خرچ بيوى كے ذمہ ہوگا.

ابن قدامہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:” جب عورت اپنے خاوند سے خلع حاصل كرے، اور خاوند نے حمل سے برات كر دى تو پھر بيوى كو نفقہ حاصل نہيں ہوگا، اور نہ ہى دودھ چھڑانے تك بچے كا نفقہ ملےگا، ليكن اگر خلع كے وقت خاوند نے خلع تو دے ديا

ليكن حمل سے برات نہيں كى تو بيوى كو نفقہ حاصل ہوگا، جس طرح اگر اسے حمل كى حالت ميں تين طلاقيں دے ديں، كيونكہ حمل اس كى اولاد ہے، لہذا خاوند پر اس كا نفقہ ہو گا ” انتہىديكھيں: المغنى ابن قدامہ ( 8 / 188 ).واللہ اعلم .

About admin

Check Also

اگر آپ بے روزگار ہیں اور کوئی روگار نہیں ملتا تو سورۃ فاتحہ کا یہ چھوٹا سا عمل کریں اور کمال دیکھیں

اگر آپ مالی طور پر بہت ہی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں یا آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.