
حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں
:میں نے قرآن میں نوے جگہوں پر پڑھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر بندے کی تقدیر میں رزق لکھ دیا ہے اور اسے اس بات کی ضمانت دے دی ہے اور میں نے قرآن شریف میں صرف ایک مقام پر پڑھا کہ شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے۔
ہم نے سچے رب کا نوے مقامات پر کئے ہوئے وعدے پر تو شک کیا مگر جھوٹے شیطان کی صرف ایک مقام پر کہی ہوئی بات کو سچ جانا۔ ابن قیمؒ کہتے ہیں اگر اللہ تعالیٰ پردے ہٹا کر بندے کو دکھا دے کہ وہ اپنےکہ وہ اپنے بندے کے معاملات سدھارنے کیلئے کیسی کیسی تدبیریں کرتا ہے
اور وہ اپنے بندے کی مصلحتوں کی کیسی کیسی حفاظتیں کرتا ہے اور وہ کس طرح اپنے بندے کیلئے اس کی ماں سے بھی زیادہ شفیق ہے تو کہیں جا کر بندے کا دل اللہ کی محبت سے سرشار ہوگا اور تب کہیں جا کر بندہ اپنا دل اللہ کیلئے قربان کرنے پر کمر بستہ ہوگا۔
تو پھراگر تمہیں غموں نے تھکا دیا ہے تو کوئی غم نہ کریں ہو سکتا ہے اللہ تمہاری دعاؤں کی آواز سننے کا خواہاں ہو تو پھر اپنے سر کو سجدے میں رکھئے اور کہہ دیجئے اپنے رب سے اے میرے رب ”میرا دل بدل دے“۔
آج کی بہترین پوسٹس پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔
Leave a Reply