Breaking News
Home / آرٹیکلز / دسمبر سے فروری تک ملکی تاریخ کا شدید ترین برف باری ہونے کی پیشگوئی؟؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

دسمبر سے فروری تک ملکی تاریخ کا شدید ترین برف باری ہونے کی پیشگوئی؟؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دسمبر سے فروری تک ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جنوری میں بھی جاری رہے گا جبکہ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ دھند پڑنے سے فصلوں کی افزائش اور نقل وحمل متاثر ہوگی،

شدید سردی کے دنوں میں ایندھن کی طلب بڑھ جائیگی جب کہ وسط جنوری تک زیادہ اوس پڑنے سے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت اور افزائش بھی متاثرہوگی، اورآج باغوں اور پلوں کا شہر لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا ، محکمہ موسمیات نے شہر کا موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر ڈالی ۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم آئندہ چند دنوں کے لیے مزید سرد اور خشک رہے گا، سورج ڈھلتے ہہی دھند پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، آج صبح کے وقت لاہور کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ی کی لہر جاری رہے گی۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدیددھند کا امکان ہے۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 15، استور منفی 12 ، کالام ،اسکردو منفی 11، گوپس منفی09،ہنزہ، بگروٹ منفی 08، گلگت منفی 07، مالم جبہ ،دیر، قلات منفی06، کوئٹہ، زیارت،ژوب،راولاکوٹ،مری اور پاراچنار میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

About admin

Check Also

قرآن مجید کی اس سورہ مبارکہ سے موٹاپے کو ختم کرنے کا وظیفہ جس نے بھی یہ عمل کیا فائدہ اُٹھایا

اسوہ حسنہﷺ کامل نمونہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہونے سے بیک وقت دینی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.