Breaking News
Home / آرٹیکلز / عورت کا اپنے خاوند پر الزم

عورت کا اپنے خاوند پر الزم

ایک عورت روتی ہوئی حضرت علیؓ کے پاس آئی اور کہنے لگی: میرے خاوند نے میری اجازت کے بغیر ہی میری باندی سے تعلق قائم کر لیا ہے.حضرت علیؓ نے اس کے خاوند سے کہا کہ تم کیا کہتے ہو؟ اس نے کہا: میں نے اس کی اجازت سے ہی اس کے ساتھ تعلق قائم کیا ہے.

حضرت علیؓ نے اس عورت کی طرف دیکھا اور اس کو متنبہ کرتے ہوئے فرمایا اگر تو سچی ہے تو میں اس کو سنگ سار کروں گااور اگر تو جھوٹی ہے تو میں تجھے تہمت کی سزا میں اسی کوڑے لگاؤں اتنے میں نماز کا وقت ہو گیا، حضرت علیؓ اس عورت کو چھوڑ کر نماز پڑھنے لگے.عورت نے سوچا تو اسے اپنے خاوند کا سنگسار کیا جانا.یا اس کو کوڑے لگنا تکلیف دہ محسوس ہوا.چنانچہ وہ بھاگ گئی. جب حضرت علیؓ نماز سے فارغ ہونے کے بعد آئے تو اس عورت کو نہ پایا اور آپؓ نے اس کے بارے میں پوچھا بھی نہیں۔

About admin

Check Also

حضرت محمدﷺ نے فرمایا یہ کلمہ ضرور پرھا کرو اللہ نعمتیں دے گا کہ بندہ خود کہے گا یا اللہ بس کر دیجئے

نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم یہ کلمہ اپنی زبان پر لایا کرو اور میری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.