Breaking News
Home / آرٹیکلز / جاہل کی پہچان

جاہل کی پہچان

شمعون (یہودا کا پوتا اور جناب عیسیٰ کا حواری) نے رسول خدا سے کہا : مجھے جاہل کی علامتیں بیان فرما دیں. آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس کے ہم نشیں ہو گے تو تم کو رنج پہنچائے گا ۔اگر اس سے الگ رہوگے توتم کو برا بھلا کہے گا ۔ اگر کوئی چیز تم کو دے گا تو احسان جتائے گا۔ اگر تم اس کو

کچھ دو گے تونا شکری کرے گا۔ اگر اس سے کوئی راز کی بات کہو گے تو (اس کو فاش کرکے ) تمھارے ساتھ خیانتکرے گا۔ اگر اس سے تم نے کوئی راز کی بات کی تو (افشائے راز کا) الزام تم پر رکھے گا۔ اگر بے نیاز و مال دار ہو جائے گا تو مغرور سرکش ہوجائے گا اور سختی سے پیش آئے گا۔ پیش آئے گا۔ اگر فقیر ہوگا

تو خدا کی نعمتوں کا انکار کرے گا اور گناہ کی پروا نہیں کرے گا۔ اگر خوش ہوگا تو طغیان و زیادہ روی کرے گا۔ اگر غمگین ہوگا تو نا امید ہوجائے گا ۔ اگر روئے گا تو نالہ و فریاد کرے گا۔نیکوں کی غیبت کرے گا۔ اگر ہنسے گا تواس کی ہنسی قہقہ ہوگی۔ خدا کو دوست نہیں رکھے گا اور قانونِ الہی کا احترام نہیں کرے گا۔ خدا کو

یاد نہیں کرے گا۔ اگر تم اس کو خوش کردو تو تمھاری تعریف کرے گا اور تعریف میں لاف و گزاف سے کام لے گا جو باتیں تمھارے اندر نہیں پائی جاتیں تمھاری نیکیوں کے عنوان سے تم میں گنوائےگا۔اگر تم سے ناراض ہوجائے تو ساری تعریفوں کو ختم کردے گا اورتمھاری طرف ناروا

About admin

Check Also

جب بھی کوئی مشکل یا پریشانی آجائے توتین بار یہ عمل کرلو آپ کی تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں گی

اسلام علیکم ناظرین امید کرتے ہیں کہ آپ سب اللہ کے فضل کرم سے خیریت …

Leave a Reply

Your email address will not be published.