Breaking News
Home / موسم / پاکستانی تیار ہو جائیں،پنجاب بھراورشہر قائد میں آج ریکارڈ توڑ سردی پڑنے کا امکان، محکمہ موسمیات

پاکستانی تیار ہو جائیں،پنجاب بھراورشہر قائد میں آج ریکارڈ توڑ سردی پڑنے کا امکان، محکمہ موسمیات

نیوز ٹی وی! پنجاب بھر اورکراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے تاہم موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پورے سال سردیوں کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس موسم کا اپنا ہی ایک مزہ ہے، دوسری جانب لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ،55سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ،متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث سردی کی لہر میں شدت آگئی تاہم دھند چھٹ جانے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہی تھا کہ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور لیسکو کے 55سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ۔فیڈرز ٹرپنگ اور دیگرفنی خرابیوں کے باعث گڑھی شاہو،قلعہ گجرسنگھ ،شادباغ،بادامی باغ،شاہدرہ ودیگر علاقوں میں بجلی بندہوگئی۔ خیبر پختونخواہ میں ایکسٹریم کولڈ موسمی ایمرجنسی نافذ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلیف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ صوبے میں انتہائی سرد موسم کی ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے ،بے گھر افراد کو شیلٹر اور کھانا فراہم کرنے کا بندوبست کر لیاگیا ہے ۔ جاری علامیے میں ڈپٹی کمشنرزبے گھر افراد کو شیلٹرز میں کھانا فراہمی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ اعلامیے کے مطابق ناشتے کے لیے 100 روپے اور دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے 2،2 سو روپے فی کس مختص کیے گئے ہیں۔

About admin

Check Also

سردیوں کو ابھی بھول جائیں!محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی نے سب کو ہلا دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.