Breaking News
Home / صحت اورکھانے / صرف آدھا لیموں کرے موٹاپے کی چھٹی۔۔۔ مگر کیسے ؟ جانیں اس کے استعمال کا ایسا طریقہ جو بنائے آپ کو سلم اینڈ سمارٹ

صرف آدھا لیموں کرے موٹاپے کی چھٹی۔۔۔ مگر کیسے ؟ جانیں اس کے استعمال کا ایسا طریقہ جو بنائے آپ کو سلم اینڈ سمارٹ

لیموں جو روزانہ کسی نہ کسی طرح کھانے، پینے اور دیگر بیوٹی ٹپس میں ہم سب ہی استعمال کر رہے ہوتے ہیں اس کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں۔ لیموں بے شک روزانہ استعمال ہو یا نہ ہو لیکن ہر گھر میں موجود ضرور ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔ لیموں وزن کم کرتا ہے یہ بات سب ہی جانتے ہیں لیکن آج سے پہلے شاید آپ نے یہ نہ سنا ہو کہ آدھا لیموں ہی وزن کم کرنے میں مفید ہے۔ چلیں آج جانیں کہ کیسے صرف آدھا لیموں ہمارے موٹاپے کو بائے بائے کرنے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں میں ایسا کیا ہے؟

اس میں سڑک ایسڈ, وٹامن بی، اے اور سی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس کے علاوہ وزن کم کرنے کے لئے اس میں پیکٹن فائبر پایا جاتا ہے جو کہ ہمیں فٹ بھی رکھتا ہے اور تھکاوٹ سے بھی بچاتا ہے۔

لیموں کا طریقہ استعمال:

• لیموں کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں اور خشک کرلیں۔

• اب اس کو بیچ میں سے کاٹ کر دو پیس کرلیں۔

• آدھے لیموں کو آپ فریج میں رکھ دیں۔

• جبکہ آدھے لیموں کا رس نکالیں اور اس کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں شامل کرلیں۔

• اس کو اچھی طرح مکس کرکے صبح نہارمنہ یا دن میں کسی بھی وقت پی لیں۔

• اور اس کے چھلکے کو کچھ دیر منہ میں چبا لیں۔

یہ طریقہ روزانہ استعمال کریں کچھ ہی دنوں میں آپ کو خود فرق نظر آئے گا کہ کیسے یہ لیموں کا چھلکا اور رس دونوں وزن کم کرنے میں مفید ہیں۔

About admin

Check Also

اگر منہ سے بدبو آتی ہے جو باہر شرمندگی کا باعث بنتی ہے تو ابھی اس ٹوٹکے سے کریں اس کا خاتمہ

سحری کے بعد دانت برش کرنے کے بعد بھی اکثر لوگوں کے منہ سے بدبو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.