
ہونٹ گلابی گلابی
٭ ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کیلئے ٹماٹر اور کھیرے کا رس ہونٹوں پرلگائیں۔کچھ دنوں میں خاطر خواہ نتائج حاصل ہو جائیں گے۔
٭ گھر میں چیونٹیاں بہت زیادہ آتی ہوں تو آیک ٹب میں پانی کیساتھ تھوڑا سا مٹی کا تیل ملا کر اس پانی سے گھر کا پونچا لگائیں ۔ اگر کارپٹ بچھا ہو تو اس کے کناروں پر پونچھا لگا دیں۔ دو سے تین بار یہ عمل کرنے سے چیونٹیاں دوبارہ نہیں آئیں گی۔ ٭ کنگھیوں کی صفائی کیلئے گرم پانی میں تھوڑا ساواشنگ پاوڈر اور صابن ڈال دیں اور بیس منٹ کیلئے کنگھے اس میں بھگو دیں، پھر برش سے اچھی طرح صاف کر لین اور گرم پانی سے دھولیں کنگھے نئے جسے ہو جائیں گے۔
٭ اگر گوشت پکاتے یابھونتے وقت جل جائے تو اس میں آدھی پیالی دودھ ڈال دینے سے جلے گوشت کی بو نہیں آتی۔ ٭ کھانا پکاتے وقت اکثر خواتین کا ہاتھ جل جاتاہے۔ اس کیلئے شہد آدھی پیالی، ہلدی اور گھی ایک یک چمچ لے کر انہیں مکس کر کے فریج میں رکھ دیں۔ جب بھی ضرورت پیش آئے اسے متاثرہ حصے پر لگائیں۔نہ جلن ہو گی اور نہ ہی چھالے پڑیں گے۔
Leave a Reply