ایک بات کی کمی آپ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ؟

آپ ﷺ مسجد میں بیٹھے تھے ،ایک عورت بہترین لباس اور چہرہ مزین کر کے آئی،آپﷺ نے فرمایا : عورتوں کو اس سے روکو بنی اسرائیل پر لعنت اسی وجہ سے ہوئی ۔حق کی راہ پر چلنے والوں کو میرا رب تنہا نہیں چھوڑتا ۔خود اعتمادی سے چلتے رہنا حیران و پریشان ہو کر بھاگنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔اگر آپ کوشش کرنے سے ڈرتے ہیں تو آپ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔دنیا کی تاریخ میں کوئی کسی کے لئے اتنا نہیں رویا جتنا ہمارے نبی ﷺ اپنی امت کی بخشش کے لئے روئے۔اللہ پاک کو دل اور زبان کا سخت ہونا پسند نہیں اس لئے اللہ پاک نے دونوں کو ہڈی کے بغیر بنایا ہے۔یا اللہ پاک میں تجھ سے مانگتا ہوں ایسی معافی جس کے بعد کوئی گناہ نہ ہو ایسی ہدایت جس کے بعدکوئی گناہ نہ ہو۔ ایسی صحت جس کے بعد کوئی بیماری نہ ہو ایسی رضا جس کے بعد ناراضگی نہ ہو۔آمین چھوٹے کنکر ہٹانے کے بعد ہی تم پورا پہاڑ ہلا سکتے

ہوہم اپنی مشکلات کو اس سوچ کیساتھ کبھی ختم نہیں کر سکتے جس سوچ کی وجہ سے ان مشکلات نے جنم لیا۔تم اپنا مستقبل تو نہیں بدل سکتے لیکن تم اپنی عادات بدل سکتے ہو اور تمہاری عادات ہی تمہارا مستقبل بدلیں گیں۔کسی اور کی طرح بننے سے بہتر ہے کہ تم اپنی ایک پہچان بناﺅ تمہیں شاید بہت سی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑے لیکن تم کبھی ناکام مت ہونا ۔کچھ لوگ چاہتے ہیں، کچھ لوگ خواہش کرتے ہیں، اور کچھ لوگ کرکے دکھاتے ہیں،آپ کون ہو؟ان لوگوں کیلئے کامیاب بنو جو تمہیں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں میں آج تک ایسے مضبوط شخص سے نہیں ملا جس کا آسان ماضی ہوہمیشہ اپنے دل کی بات مانو کیونکہ وہ جانتا ہے کہ تمہیں اصل میں کیا کرنا ہے ۔غلطیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ تم کوشش کر رہے ہو۔آج تک کوئی اچھا آدمی بہت تیزی سے امیر ترین نہیں ہو سکا۔ہمیں ہمیشہ یہ لگتا ہے کہ جب ہمیں کوئی چیز ملتی ہے ہم خوش ہوتے ہیں،جبکہ حقیقت یہ نہیں ہے

جتنی خوشی ہمیں کسی کو کچھ دے کر ملتی ہے،ہمیں لے کر محسوس نہیں ہوتی۔سوال یہ نہیں کہ آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے بلکہ یہ ہے کہ جب آپ سے کچھ بھی برا ہوتا ہے تو آپ اس حالت میں کیسا رویہ رکھتے ہو؟کامیابی کے راستے پر ہمیشہ آپکو ایک دفعہ ناکامی ضرور ملتی ہے؟تم جب ناکامی سے بچتے ہوتوتم کامیابی کوبھی اگنور کر دیتے ہو فیل ہونے سے مت ڈرواور اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے درمیان میں رکھوجو تمھارے ناکام ہونے پر تمھارا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ہم سب لوگوں کے پاس ایک خاص قسم کی حس ہے جو ہمیں ہر وقت سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ہمارے لیے کیا برا ہے اور کیا اچھا ہے؟اپنے اندر کی آواز کو سنو تم جب بھی کوئی بھی کام کروتو اس سے پوچھو کہ یہ کام صحیح ہے یا غلط اور پھر جو جواب آئے اس پر یقین کرو اور اپنے آپ کو برا کرنے سے روک لو۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *